اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد پولیس کیلئے اعزاز، آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کو نیشنل پولیس فانڈیشن پاکستان کا بھی سربراہ مقرر کردیا گیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی اسلام آباد پولیس کے ساتھ ساتھ نیشنل پولیس فاونڈیشن پاکستان کو بھی کمانڈ کریں گے۔سید علی ناصر رضوی نے باقاعدہ نیشنل پولیس فاونڈیشن کا بھی چارج سنبھال کر کام کا آغاز کردیا۔
سید علی ناصر رضوی اب پاکستان کے تمام پولیس ڈیپارٹمنٹس کی سپاہ اور ان کے خاندانوں کی ویلفئیر کے فرائض بھی سر انجام دیں گے ۔نیشنل پولیس فانڈیشن پاکستان شہدائے پولیس کے خاندانوں، غازیوں، پولیس جوانوں کی ویلفئیر کے لئے نئے پراجیکٹس متعارف کروائے گی۔
اس تعیناتی سے نیشنل پولیس فانڈیشن پاکستان میں نئے عہد کا آغاز ہوگا۔آئی جی اسلام آباد نے اسلام آباد پولیس میں جدید ٹیکنالوجی کے متعدد پراجیکٹس متعارف کروائے۔اب نیشنل پولیس فانڈیشن کو بھی نئی جدت کے ساتھ نئے دور کے تقاضوں کے سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔
ہوماسلام آباداسلام آباد پولیس کیلئے اعزاز، آئی جی سید علی ناصر رضوی نیشنل پولیس فاونڈیشن پاکستان کے سربراہ مقرر
اسلام آباد پولیس کیلئے اعزاز، آئی جی سید علی ناصر رضوی نیشنل پولیس فاونڈیشن پاکستان کے سربراہ مقرر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔