Wednesday, February 18, 2026
ہومبریکنگ نیوزپاکستانی نوجوان موسیٰ ہراج آکسفورڈ یونین کے صدر منتخب

پاکستانی نوجوان موسیٰ ہراج آکسفورڈ یونین کے صدر منتخب

لندن: سابق وفاقی وزیر محمد رضا حیات ہراج کے صاحبزادے موسیٰ ہراج آکسفورڈ یونین کے صدر منتخب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی نوجوان موسیٰ ہراج اس عہدے پر منتخب ہونے والے چوتھے پاکستانی ہیں۔

سخت مقابلے کے بعد موسیٰ ہراج نے 833 ووٹ حاصل حاصل کیے۔

کامیابی کے بعد موسیٰ ہراج نے کہا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی یونین کا صدر بننا میرے لئے اعزاز ہے، اس کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں۔

یاد رہے موسیٰ ہراج سے قبل سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو، احمد نواز اور اسرار خان بھی اس باوقار عہدے کے لیے منتخب ہوئے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔