Tuesday, March 11, 2025
ہومپاکستانحکومت پنجاب نے ٹیکس کٹوتی کا نیا قانون متعارف کرا دیا

حکومت پنجاب نے ٹیکس کٹوتی کا نیا قانون متعارف کرا دیا

لاہور(آئی پی ایس) حکومت پنجاب نے ٹیکس چوری کے خلاف شکنجہ کسنے کے لیے نیا قانون متعارف کروا دیا۔ ٹیکس جمع نہ کروانے کی صورت میں محکمہ ایکسائز فوری کارروائی کرے گا۔

پنجاب میں ٹیکس وصولی کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے ”پنجاب فنانس ترمیمی بل 2025“ پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا گیا، جس کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

بل کے متن کے مطابق، سرکاری افسران پر ٹیکس کٹوتی اور خزانے میں جمع کروانے کی ذمہ داری عائد کی گئی ہے۔ ہر افسر اس عمل کا پابند ہوگا اور اگر کوئی افسر غفلت برتے گا تو وہ خود اس ٹیکس کی رقم ادا کرنے کا پابند ہوگا۔ مزید برآں، افسران کے خلاف وصولی کا حکم جاری کیا جائے گا۔

حکومت کے مطابق، اس ترمیمی بل کا مقصد ٹیکس چوری کی روک تھام اور سرکاری خزانے میں آمدنی بڑھانا ہے۔ بل کو پنجاب اسمبلی کی متعلقہ کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا ہے، جو دو ماہ میں رپورٹ پیش کرے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔