اسلام آباد،کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے نوجوانوں میں رقم کی تقسیم کا ایک اور سنگ میل عبور،وفاقی حکومت نے 13 ہزار نوجوانوں میں 15 ارب روپے سے زائد کی رقم تقسیم کر لی،مردان کی رہائشی نوجوان مہران علی نے 35 لاکھ روپے کا قرض حاصل کر لیا،نوجوان نے قرض کی رقم سے اپنا خواب کیسے پورا کیا؟ سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے کہانی ٹویٹر پر شیئر کر دی۔مہران علی نے بتایا کہ مردان میں قائم اپنے میڈیکل کالج میں جدید کورسز شروع کرنا چاہتا تھا، وسائل کی کمی کے باعث یہ خواہش پوری نہ کر سکا، کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے 1 ماہ میں 35 لاکھ روپے کا قرض مل گیا، رقم سے اپنے کالج میں جدید کورسز شروع کر کے نئے اساتذہ بھرتی کئے۔مہران علی نے کہا کہ مردان میں موجود فارماسسٹ اور انتظامی عملے کو بھی ملازمت فراہم کی، عمران خان کا شکرگزار ہوں کہ کاروباری سرگرمیوں میں آگے بڑھنے کا موقع دیا۔سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے نوجوانوں کے نام پیغام میں کہا کہ کامیاب بزنس ماڈل کے ذریعے نوجوان بڑا قرض حاصل کر سکتے ہیں، قابل عمل کاروباری پلان نوجوان بتائیں قرض حکومت دے گی، خوشی ہے کہ نوجوان اپنے ساتھ دیگر افراد کو بھی ملازمت دے رہے ہیں، پاکستان کی جاب مارکیٹ میں نوجوانوں کو ہر طرح کی مدد اور معاونت فراہم کریں گے۔
کامیاب جوان پروگرام :حکومت نے 13 ہزار نوجوانوں میں 15 ارب روپے سے زائد کی رقم تقسیم کر لی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
