Thursday, April 16, 2026
ہومبریکنگ نیوزامریکاکا افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ واپس لینے کا اعلان

امریکاکا افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ واپس لینے کا اعلان

نیویارک(سب نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں ڈالر کے امریکی اسلحے کو واپس لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ امریکی صدر کی جانب سے 2021 میں افغانستان سے ناقص امریکی انخلا کی تحقیقات کا اعلان کردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے امریکی انخلا کے طریقہ کار کو ناقص قرار دیا۔

ٹرمپ نے جوبائیڈن کو افغانستان میں اربوں ڈالر کا فوجی ساز و سامان چھوڑنے کا بھی ذمہ دار قرار دیا ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکہ افغانستان کو اربوں ڈالر دے رہا ہے اور یہ امر میرے لئے باعثِ فخر ہے۔رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ افغانستان سے امریکی انخلا کے دوران اربوں ڈالر کا اسلحہ وہیں چھوڑ دیا گیا۔ ہم افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ واپس لیں گے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ افغان طالبان اربوں ڈالر کے چھوڑے گئے امریکی اسلحے کی نمائش کرتے رہتے ہیں، افغان طالبان 777,000 رائفلوں کے ساتھ 70,000 بکتر بند گاڑیوں کو بیچ رہے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ سابقہ امریکی حکومت کو افغانستان میں بگرام ایئر بیس پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنا چاہیے تھا۔

سیکیورٹی تجزیہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ امریکی فوج کا عجلت میں اور غیر منصوبہ بند انخلا ایک سنگین غلطی تھی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی انخلا سے افغانستان کے اندر کئی عالمی دہشت گرد تنظیموں کو دوبارہ جنم دیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔