Saturday, May 16, 2026
ہومپاکستانسیالکوٹ الیکشن میں خراب کارکردگی ،فردوس عاشق اعوان سے استعفیٰ لے لیا گیا

سیالکوٹ الیکشن میں خراب کارکردگی ،فردوس عاشق اعوان سے استعفیٰ لے لیا گیا

اسلام آباد ، وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان سے استعفیٰ لے لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق انسے استعفا طلب کئے جانے کی وجوہات یہ بتائی جا رہی ہیں کہ سیالکوٹ میں ہونے والے مہاجرین کے الیکشن اور صوبائی نشست کے ضمنی الیکشن میں فردوس عاشق اعوان سمیت تحریک انصاف سیالکوٹ کے دیگر رہنمائوں کا کردار خاطر خواہ نہ تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ میں احسن بریارکی نشست جیتنے میں فعال کردار سابق اسپیکر قومی اسمبلی امیر حسین اور انکے بیٹھے آصف امیر حسین کا تھا جبکہ رپورٹس کے مطابق فردوس عاشق اعوان ، طاہر ہندلی ،سعید بھلی اور عمر ڈار سمیت دیگر رہنمائوں کے نام آ رہے ہیں کہ انہوں نے اس طرح پارٹی امیدوار کی حمایت نہیں کی جس طرح کی جانی چاہئے تھی۔

fardous

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔