Friday, May 15, 2026
ہومپاکستاناے این پی بلوچستان کے رہنما ملک عبیداللہ کاسی کابے دردی سے قتل

اے این پی بلوچستان کے رہنما ملک عبیداللہ کاسی کابے دردی سے قتل

کوئٹہ ، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ملک عبیداللہ کاسی کو اغوا کاروں نے بیدردی سے قتل کردیا ۔پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بلوچستان عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی ممبر ملک عبیداللہ کاسی کو 26 جون 2021 کو نامعلوم مسلح اغوا کاروں نے کچلاک کے نواحی علاقے کلی کیتر گھر کے قریب سے گن پوائنٹ پر اغوا کیا تھا ۔ جن کی تشدد زدہ لاش چالیس دن بعد پیشین کے علاقے سرانان سے برآمد ہوئی ہے ۔ملک عبید اللہ کاسی کی نماز جنازہ 5 بجے آبائی قبرستان میں ادا کی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔