ہومپاکستانکل پورے ملک میں یوم استحصال کشمیر منایا جا ئیگا،شیخ رشید

کل پورے ملک میں یوم استحصال کشمیر منایا جا ئیگا،شیخ رشید

اسلام آباد،وفاقی وزیر وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے یوم استحصال کشمیر پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ کل پانچ اگست کو حکومت پاکستان اور وزیراعظم پاکستان عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ سارے پاکستان میں یوم استحصال کشمیر منایا جائے گا، یہ وہ دن ہے جب دو سال پہلے کشمیریوں پر 370 اور 35 اے کے تحت ظلم ڈھائے گئے۔اپنے پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ کل صبح 9 بجے ایک منٹ کے لئے ٹریفک بند ہوگئی اور خاموشی اختیار کی جائے گی اور کل کا دن اس جدوجہد آزادی کو سلام عقیدت پیش کیا جائے گا جو کشمیری عوام نے پچھلے 70 سال سے جاری رکھی ہے،کل ساری قوم یوم استحصال منائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔