راولپنڈی(سب نیوز)بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں 8 گواہوں کی شہادت ریکارڈ کرلی گئی۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل قوسین مفتی نے استغاثہ کے دو گواہوں پر جرح مکمل کر لی۔ استغاثہ کے گواہ محمد فہیم اور عمر صدیق کے بیان پر وکیل صفائی نے جرح کی۔ مقدمے میں 3 گواہان کے بیانات پر بشری بی بی کے وکیل کی جرح مکمل ہوگئی۔
توشہ خانہ ٹو کیس میں مجموعی طور پر 8 گواہان کی شہادت ریکارڈ کی گئی جبکہ 7 پر جرح مکمل ہو گئی۔ آئندہ سماعت پر بانی ہی ٹی آئی کے وکیل 8 ویں گواہ پر جرح کریں گے۔ توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 10 فروری تک ملتوی کردی گئی۔
توشہ خانہ ٹو کیس؛ 8 گواہوں کی شہادت ریکارڈ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔