Thursday, March 5, 2026
ہومبریکنگ نیوزصدر مملکت 5فروری کو چار روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے،صدر،وزیراعظم سے ملاقاتیں شیڈول

صدر مملکت 5فروری کو چار روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے،صدر،وزیراعظم سے ملاقاتیں شیڈول

اسلام آباد(آئی پی ایس )صدر مملکت آصف علی زرداری چار روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت چین میں اہم ملاقاتیں کریں گے، دورے کے دوران آصف علی زرداری کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات بھی طے ہے، وہ 5 سے 8 فروری تک چین میں رہیں گے۔باوثوق ذرائع نے مزید بتایا کہ صدر مملکت دورہ چین میں ہاربن میں ہونے والے ونٹر ایشن گیمز کی تقریب میں شرکت کریں گے، ان کے ہمراہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔