Tuesday, July 8, 2025
ہومپاکستاناسٹیٹ بینک نئے سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان کل کرے گا

اسٹیٹ بینک نئے سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان کل کرے گا

اسلام آباد (سب نیوز )اسٹیٹ بینک آف پاکستان نئے سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان پیر کوکرے گا۔
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کی زیر صدارت مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر کو ہوگا جس کے بعد 2025 کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔ماہرین کو مہنگائی کی رفتار میں کمی پر شرح سود میں مزید 1فیصد کمی کی توقع ہے۔
مانیٹری پالیسی پر سروے میں ماہرین کی ڈیڑھ فیصد کمی کی رائے سامنے آئی ہے اور جنوری میں مہنگائی کی شرح 3 فیصد سے بھی نیچے آنے کی توقع ہے۔اسٹیٹ بینک مسلسل 7مرتبہ پالیسی ریٹ میں 9فیصد تک کی کمی کرچکا ہے جبکہ اس وقت بنیادی شرح سود 13فیصد پر ہے اور وزیراعظم شہبازشریف شرح سود میں مزید کمی کا اشارہ دے چکے ہیں۔دوسری جانب تاجر برادری کی نمائندہ تنظیموں کی جانب سے شرحِ سود میں 3 فیصد کمی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔