Sunday, May 31, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانپٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد،وفاقی وزارت خزانہ گزشتہ روز مہنگی کی گئی پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ہی وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا بتادیا تھا۔وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول ایک روپے 71 پیسے فی لٹر مہنگا کر دیا گیا جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 119 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 35 پیسے فی لٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 87 روپے 49 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا جس کے باعث ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 116 روپے 53 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 84 روپے 67 پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔