جدہ (خالدنواز چیمہ)اس سال فروری کے اوائل میں جدہ میں پاکستانی مصنوعات کی تین روزہ نمائش منعقدہوگی، جس میں پاکستان سے 130 کمپنیوں کی شرکت متوقع ہے،یہ بات جدہ میں پاکستان کی کمرشیل قونصلر سعادیہ خان نے پاکستانی سرمایہ کاروں کی ایک بڑی تقریب سے اپنے خطاب میں کہی، انہوں نے کہا پاکستانی تجاروں کی خواہش تھی سعودی عرب ایک نمائش کا اہتمام ہو جس میں صرف پاکستانی صنعت کاروں شامل ہوں، امید ہے کہ اس نمائش سے سعودی عرب اور پاکستان کے تجارتی حجم میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا
سعودی عرب میں پاکستانی سرمایہ کاروں کی تنظیم پاکستان انوسمینٹ فورم کی تقریب جسکا عنوان آ پاکستان کو مضبوط بنائیں تقریب کے مہمان خصوصی قونصل جنرل پاکستان خالد مجید تھے تقریب میں پاکستانی سرمایہ کاروں کے علاوہ جدہ میں پاکستان کمیونٹی نے بھی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی انونسمینٹ فورم کے سربراہ چوہدری شفقت نے فورم کی کاکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستانی سرمایہ کاروں کی سہولیات کیلئے چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں اور دیگر متعلقہ اداروں سے ملاقات کی جہاں انہیں سعودی اداروں سے بھر پور حمایت حاصل ہوئی، انہوں نے کہا کہ فورم بہت جلد سعودی عرب میں طب کے حوالے سے بھی ابتدا کرے گا
چوہدری شفقت نے اس بات پر فخر کیا کہ سعودی عرب سے پاکستانیوں کی جانب سے بھیجے جانے والا ذرمبادلہ ہر ملک سے زیادہ ہے اسکے لئے چوہدری شفقت نے پاکستانیوں سے اپیل کی کہ پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرنے کیلئے اگر پاکستانی 300ڈالر بنکوں کے ذریعے پاکستان بھیجے تو ہماری معیشت مزید ترقی کی طرف گامزن ہوگی۔ تقریب سے اپنے خطاب میں قونصل جنرل خالد مجید نے پاکستانی سرمایہ کاروں کو تقلید کی کہ وہ کسی بھی سیاست سے بالا تر ہوکر پاکستان کیلئے بھر پور کام کریں پاکستان قونصلیٹ کاانکے ساتھ بھر پور تعاون رہے گیا، تقریب سے پاکستان کے پریس قونصل چوہدری عرفان، فیصل طاہر خان،اور فورم کے بانی اراکین نقاب خان اور سلمان آرائیں نے بھی خطاب کرتے ہوئے سرمایہ کاری کے حوالے سے اپنے تجربات بیان کیئے۔