Wednesday, February 5, 2025
ہومپاکستانخیبر پختونخوا کے پانچ اضلاع میں جنسی تشدد کے خلاف تربیتی پروگرام کا انعقاد

خیبر پختونخوا کے پانچ اضلاع میں جنسی تشدد کے خلاف تربیتی پروگرام کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان (محمد ریحان ) خیبر پختونخوا ہیومن کیپیٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ (KPHCIP) کے تحت صوبے کے پانچ اضلاع ڈیرہ اسماعیل خان، صوابی، نوشہرہ،ٹانک اور لکی مروت میں جنسی بنیاد پر تشدد (GBV) کے خلاف تربیتی پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
یہ اقدام اسکولوں میں طلبہ کے لیے محفوظ، جامع اور معاون تعلیمی ماحول کے قیام کی طرف ایک اہم قدم ہے۔یہ تربیتی ورکشاپ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول نمبر چار میں منعقد ہوئی، جس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر عاصم سعید نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ورکشاپ کے ٹرینر سید حیدراور یاسر تھے، جبکہ فہیم خٹک نے بھی اس پروگرام میں شرکت کرکے اہم موضوعات پر رہنمائی فراہم کی۔پروگرام کے دوسرے مرحلے میں 436 فوکل پرسنز کو تربیت دی جا رہی ہے، اور مرحلہ مکمل ہونے تک یہ تعداد 1,000 تک پہنچ جائے گی۔ تربیتی سیشنز میں اسکولوں کے عملے کو ہراسانی کی روک تھام، مثر رپورٹنگ اور مسائل کے حل کے لیے جدید مہارتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔اسکول اسٹاف اور طلبہ کو محفوظ ماحول قائم رکھنے اور ہراسانی کے کیسز کی فوری رپورٹنگ کے بارے میں تربیت دی جا رہی ہے۔طلبہ، اساتذہ اور والدین کو ہراسانی کے خطرات اور اثرات کے بارے میں شعور دیا جا رہا ہے۔اسکولوں میں بدسلوکی اور ہراسانی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے نفاذ پر زور دیا جا رہا ہے۔پروجیکٹ کے اختتام تک اسکولوں میں 1,000 تربیت یافتہ فوکل پرسنز کی موجودگی یقینی بنائی جائے گی، جو ہراسانی کے خلاف مثر اقدامات اٹھانے اور اسکولوں کی حفاظت کو مضبوط بنانے میں کردار ادا کریں گے۔KPHCIP کی یہ کوشش خیبر پختونخوا میں تعلیمی ماحول کو محفوظ اور جدید بنانے کے عزم کا عملی اظہارہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔