Wednesday, February 5, 2025
ہومبریکنگ نیوزکیپ ٹائون ٹیسٹ، پاکستان کا جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 58 رنزکا ہدف

کیپ ٹائون ٹیسٹ، پاکستان کا جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 58 رنزکا ہدف

کیپ ٹائون (آئی پی ایس )کیپ ٹا ئو ن ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کی ٹیم دوسری اننگز میں 478 رنز بنا کر آٹ ہوگئی، جنوبی افریقا کو دوسرے ٹیسٹ میں جیت کے لیے 58 رنز درکار ہیں۔ پاکستان نے کیپ ٹا ئو ن ٹیسٹ کے چوتھے روز اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز 213 رنز ایک کھلاڑی آٹ سے کیا تو شان مسعود 103 اور خرم شہزاد 8 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

خرم شہزاد 18 رنز بنا کر آٹ ہوئے جبکہ کامران غلام بھی 28 رنز پر اپنی وکٹ دے بیٹھے، کپتان شان مسعود بھی 145 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔ سلمان آغا 48 اور رضوان 41 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔عامر جمال نے34، خرم شہزاد نے 18 اور میر حمزہ نے 16 رنز بنائے۔ صائم ایوب انجری کی وجہ سے بیٹنگ نہ کرسکے۔ بابر اعظم میچ کے تیسرے روز 81 رنز بنا کر آٹ ہوئے تھے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے کگیسو ربادا اور کیشو مہاراج نے 3،3 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ مارکو ینیسن نے 2 اور کوینا ماپھاکا نے ایک وکٹ حاصل کی۔خیال رہے کہ جنوبی افریقا نے پہلی اننگز میں 615 رنز اسکور کیے تھے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 194 رنز بنا کر فالو آن کا شکار ہو گئی تھی۔ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، سنچورین ٹیسٹ میں پروٹیز نے شاہینز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے شکست دی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔