اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے وکلا نے پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران خان سے ملاقات کے لی سپرٹینڈنٹ کو درخواست جمع کروا دی۔ درخواست مین موقف اپنایا گیا کہ کل منگل کے روز وکلا کے بجائے مذاکراتی کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات کرائی جائے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کے لیے انتظامات کیے جائیں،
کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات کھلے ماحول میں کروائی جائے۔رپورٹ کے مطابق جیل انتظامیہ کی جانب سے تاحال پی ٹی آئی وکلا کو جواب نہیں دیا گیا۔واضح رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹوں کے درمیان اب تک دو ملاقاتیں ہوچکی ہیں، پہلی ملاقات 23 دسمبر 2023 کو ہوئی تھی جب کہ دوسری ملاقات 2 جنوری کو ہوئی۔ دونوں ملاقاتوں کے دوران مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے، پی ٹی آئی کی جانب سے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیے گئے جب کہ حکومت نے اگلی ملاقات میں تمام مطالبات تحریری طور پر مانگے ہیں۔