Wednesday, February 5, 2025
ہومبریکنگ نیوزمختلف مقدمات میں سرکاری وکیل امجد پرویز نے لاہور ہائیکورٹ کا جج بننے سے معذرت کرلی

مختلف مقدمات میں سرکاری وکیل امجد پرویز نے لاہور ہائیکورٹ کا جج بننے سے معذرت کرلی

لاہور (آئی پی ایس )سینئر قانون دان اور مختلف مقدمات میں سرکاری وکیل امجد پرویز نے لاہورہائیکورٹ کا جج بننے سے معذرت کرلی۔ امجد پرویز کا کہنا تھاکہ میں نے وکالتی مصروفیت کے باعث لاہورہائیکورٹ کا جج بننے سے معذرت کرلی اور لاہور ہائیکورٹ رجسٹرار آفس کو تحریری طور پر آگاہ کردیا۔انہوں نے کہا کہ وکالت کو زیادہ وقت دینا چاہتا ہوں اس لیے جج بننے سے معذرت کی،خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس نے امجد پرویز کا نام بطور جج تجویز کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔