Wednesday, February 5, 2025
ہومپاکستانڈیرہ اسماعیل خان ، موبائل اسکوارڈ ایکسائز کی کامیاب کارروائی ،کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد ،بین الاقوامی سمگلر گر فتار

ڈیرہ اسماعیل خان ، موبائل اسکوارڈ ایکسائز کی کامیاب کارروائی ،کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد ،بین الاقوامی سمگلر گر فتار

ڈیرہ اسماعیل خان (محمد ریحان /ڈیرہ اسماعیل خان)سید فیاض علی شاہ سیکریٹری محکمہ ایکسائز اور عبدالحلیم خان ڈائریکٹر جنرل ایکسائز کے خصوصی احکامات کے مطابق منشیات فروشوں ، ڈیلروں، سمگلروں اور سہولت کاروں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کامیاب کاروائیوں کا سلسلہ جاری، ڈیرہ دریا خان پل پر موبائل اسکوارڈ ایکسائز نے کامیاب کاروائی کے دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے کروڑوں روپے مالیت کی 4000 گرام اعلیٰ کوالٹی کی آئس برآمد کرکے بین الاقوامی سمگلر کو فتار کرلیا، سمگلر کے قبضے پاسپورٹ بھی برآمد ۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر سائوتھ ریجن انجینئر ڈاکٹر عیدبادشاہ اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر ڈیرہ فہیم نواز وزیر کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ ایک ملزم سمگلر منشیات کو پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جس پر انہوں نے انچارج موبائل سکوارڈ ایکسائز انسپکٹر امان اللہ کی قیادت میں ڈیرہ دریا خان پل پر مشترکہ چیک پوسٹ کی ٹیم تشکیل دی گئی ،اس دوران ایک گاڑی نمبرBBL506سندھ کو مشکوک جان کر روکا گیا تو دوران تلاشی گاڑی پچھلی سیٹ میں بنائے گئے خفیہ خانے اور فرنٹ سائڈ کی پچھلی جانب بنائے گئے خفیہ خانوں سے 4پیکٹ آئس برآمد ہوئی جو 4000گرام اعلیٰ کوالٹی کی آئس تھی، برآمد ہونیوالی اعلیٰ کوالٹی کی آئس بین الاقوامی منڈی میں کروڑوں روپے مالیت کی بتائی جاتی ہے ،ایکسائز عملہ نے آئس کو قبضہ میں لیکر ملزم حاکم سکنہ روہڑی سکھر سندھ کو گرفتار کرلیا، ملزم سے دوران تلاشی ایک پاسپورٹ بھی برآمد ہوا جس سے ثابت ہو رہا تھا کہ ملزم منشیات بین الاقوامی ممالک میں بھی سمگل کرتا ہے،ملزم نے ایکسائز عملہ کو بتایا کہ وہ چند روز میں تھائی لینڈ بھی روانہ ہو رہا تھا ،ملزم کیخلاف تھانہ ایکسائز پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو مزید تفتیش کیلئے ایکسائز تھانہ ڈیرہ منتقل کردیا ، جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔