اسلام آباد (آئی پی ایس )ڈاکٹر توقیرشاہ کووزیراعظم کا مشیربرائے کیبنٹ ڈویژن بنانے کاحتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹرتوقیر شاہ کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا، توقیرشاہ اس وقت ورلڈ بینک میں ایگیزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پرکام کررہے ہیں۔علاوہ ازیں ڈاکٹرتوقیر شاہ کی ورلڈ بینک میں تعیناتی ختم ہونے میں ابھی دوسال باقی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی درخواست پر ڈاکٹرتوقیرشاہ ورلڈ بینک سے استعفی دیں گے۔
ڈاکٹر توقیر شاہ کو وزیراعظم کا مشیربرائے کیبنٹ ڈویژن بنانے کا فیصلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔