اسلام آباد،وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ میں 5.46 فیصد اضافہ ہوگیا۔
اسد عمر نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ معاشی بحالی کی رفتار میں تیزی کے ساتھ صنعتی نمو میں تیزی آئی ہے، گزشتہ سال کے مقابلے میں جولائی 2020 سے اکتوبر تک لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں 5.46 فیصد اضافہ ہوا، صرف اکتوبر میں گزشتہ سال اکتوبر کی نسبت 6.66 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جولائی سے اکتوبر 2020 کے دوران لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں 5.45 فیصد اضافہ ہوا، جس وقت عالمی معیشت کساد بازاری کا شکار ہے اس وقت پاکستان کی معاشی ترقی ہو رہی ہے۔