ہومپاکستاناوورسیز پاکستانیوں کا حکومت پربڑھتا ہوا اعتماد، ڈالرز وطن بھیجنے میں ریکارڈ تو ڑدیا

اوورسیز پاکستانیوں کا حکومت پربڑھتا ہوا اعتماد، ڈالرز وطن بھیجنے میں ریکارڈ تو ڑدیا

اسلام آباد (آئی پی ایس )اوورسیز پاکستانیوں نے ڈالرز پاکستان بھیجنے کا ریکارڈ توڑدیا، صرف پانچ ماہ میں آئی ایم ایف ڈیل سے بھی زیادہ ڈالرز پاکستان بھیج ڈالے ۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے ورکرز ترسیلات زر کا ماہانہ اور پانچ ماہ کا ڈیٹا جاری کر دیا ہے ، نومبر 2024میں 2 اعشاریہ 91 ارب ڈالرکی ترسیلات زرموصول ہوئیں ، جولائی سے نومبر اوورسیز پاکستانیوں نے14 اعشاریہ76ارب ڈالروطن بھیج کر ریکارڈ بنادیا ہے ۔
نومبرمیں سعودیہ میں مقیم پاکستانی 73کروڑ ڈالر وطن بھیج کر پہلے نمبر پر رہے، یو اے ای سے 62کروڑ ڈالر اور برطانیہ سے 41کروڑ ڈالر وطن بھیجے گئے ، رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ میں ریکارڈ ترسیلات زر موصول ہوئیں، ورکرز ترسیلات زر میں ماہانہ بنیاد پر 5فیصد کمی،سالانہ بنیاد پر 29فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ ماہرین کا کہناہے کہ ترسیلات زر بڑھنے سے کرنٹ اکاونٹ سرپلس اور روپیہ مستحکم ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔