Friday, December 27, 2024
ہومپاکستانگنڈاپور کو شراب پی کر لڑکیوں کے ہاسٹل میں جانے پر این سی سے نکالا گیا، جے یو آئی رہنماضیا الرحمان

گنڈاپور کو شراب پی کر لڑکیوں کے ہاسٹل میں جانے پر این سی سے نکالا گیا، جے یو آئی رہنماضیا الرحمان

پشاور (آئی پی ایس )جمعیت علما اسلام کے رہنما ضیا الرحمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی جامعات میں جاکر کہتا ہے میں نے کچھ نہیں پڑھا، شراب پی کر لڑکیوں کے ہاسٹل میں جانے پر علی امین گنڈاپور کو این سی اے سے نکالا گیا تھا۔

پشاور میں جمعیت علما اسلام کی اسرائیل مردہ باد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی رہنما ضیا الرحمان نے کہا کہ ہم نے دیکھ لیا کہ کس طرح وزیر اعلی بارہ اضلاع سے ہوتا ہوا پشاور پہنچا، علی امین گنڈا پور جے یو آئی کی قیادت کے خلاف باتیں کرنے سے گریز کرے۔ترجمان نے بتایا کہ سربراہ جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان بھی پنڈال پہنچ چکے ہیں، اسٹیج پر مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا اسد محمود، سابق گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی، جے یو آئی خیبر پختونخوا کے امیر مولانا عطا الرحمان موجود ہیں۔کانفرنس میں شرکت کیلئے صوبے بھر سے آنے والے کارکنوں کی آمد کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے، جبکہ پنڈال کارکنوں سے بھر چکا ہے اور کانفرنس شرکا کے لیے جگہ کم پڑ گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔