اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان کے معروف کوہ پیما محمد علی سدپارہ کا جسد خاکی تلاش کر لیا گیا ہے۔جس کی تصدیق ان کے بیٹے ساجد علی سد پارہ اور وزیر اطلاعات گلگت بلتستان نے تصدیق کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ہیرو محمد علی سدپارہ کا جسد خاکی مل گیا، نیپالی شرپاز کی گروپ نے بوتل نیک سے 300 میٹر نیچے دو لاشوں کو دیکھا ہے، علی سدپارہ اور ان کے دوغیرملکی ساتھی سردیوں میں کے ٹو پر مہم جوئی کے دوران بوٹل نیک سے لاپتہ ہوگئے تھے۔ ادھر قومی ہیرو علی سد پارہ کے بیٹے ساجد علی سد پارہ نے بھی لاش ملنے کی تصدیق کر دی۔ بیٹے ساجد سد پارہ کا کہنا تھا کہ مرحوم والد کا جسدِ خاکی بوٹل نک سے 300 میٹر نیچے کھائی میں نظر آرہا ہے، والد کے دیگر ساتھیوں جان سنوری اور جان پابلو کی باڈیز بھی نظر آرہی ہیں، ان دنوں کے ٹو سرچ مشن پر ہیں، ساجد سدپارہ اور ٹیم کیمپ فور پر موجود ہے، والد کے جسدِ خاکی کو نکالنے کی تدبیر پر غور کررہے ہیں، ریسکیو کرکے باڈیز کو نکالنے کی کوشش کرینگے، قوم سے مشن کی کامیابی کے لیے دعاوں کی اپیل کرتا ہوں۔ دوسری طرف وزیر اطلاعات گلگت بلتستان فتح اللہ خان نے علی سدپرہ کی لاش ملنے کی تصدیق کر دی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات گلگت بلتستان فتح اللہ خان نے کہا ہے کہ کے ٹی بیس کیمپ فور سے علی سد پارہ، جان سنوری کی لاشیں مل گئیں۔ دور بین سے لاشوں کی شناخت کی گئی۔ بیس کیمپ کے قریب لاشوں تک پہنچنے میں وقت لگے گا۔ علی سد پارہ 5 فروری 2021 کو لاپتہ ہوئے تھے۔ صبح نو بجے لاشوں کو دور سے دیکھا گیا۔ واضح رہے کہ رواں سال فروری کے دوران کے ٹو پر موسم کی خرابی کے باعث محمدعلی سدپارہ سمیت 2 کوہ پیما لاپتہ ہوگئے تھے ۔
قومی ہیرو محمد علی سدپارہ کا جسد خاکی مل گیا، بیٹے کی تصدیق
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔