ہومپاکستانعازمین کیلئے بڑی خوشخبری، 3دسمبر تک موصول ہونے والی تمام حج درخواستیں قبول کرلی گئیں

عازمین کیلئے بڑی خوشخبری، 3دسمبر تک موصول ہونے والی تمام حج درخواستیں قبول کرلی گئیں

اسلام آباد (آئی پی ایس )حج کیلئے درخواست دینے والوں کیلئے بڑی خوش خبری سامنے آئی ہے، وزیر برائے مذہبی امور چوہدری سالک نے اعلان کیا ہے کہ 3دسمبر تک موصول ہونے والی تمام حج درخواستیں قبول کرلی گئی ہیں۔
وزیر برائے مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سپانسر شپ سکیم میں موصول ہونے والی تمام حج درخواستیں بھی قبول کرلی گئی ہیں۔اس کے علاوہ عازمینِ حج کی درخواست پر حج داخلہ میں مشکلات کے باعث 7دن کی توسیع بھی کردی گئی ہے، جس کے بعد حج درخواستوں کی وصولی 10دسمبر تک ہو سکے گی۔
چوہدری سالک کا کہنا ہے کہ کوٹہ سے زائد درخواستیں موصول ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائے گی، سمندر پار پاکستانی 10 دسمبر تک سپانسر شپ کی رقم لازمی جمع کروا دیں، سپانسر شپ سکیم میں موصول درخواست گزاروں کو بلا قرعہ اندازی کامیاب قرار دیا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عازمینِ حج نئی ہدایات کے لیے پاک حج موبائل ایپ ضرور ڈاون لوڈ کر لیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔