Thursday, December 26, 2024
ہومپاکستانپاکستان تحریک انصاف پر پابندی بہت بڑی غلطی ہوگی، شاہ محمود قریشی

پاکستان تحریک انصاف پر پابندی بہت بڑی غلطی ہوگی، شاہ محمود قریشی

لاہور (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانا بہت بڑی غلطی ہوگی۔ لاہور میں انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو میں رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کی جو باتیں ہورہی ہیں یہ صوبے میں نفرت پھیلانے کے مترادف ہوگا۔

پی ٹی آئی پر پابندی لگانا بھی بہت بڑی غلطی ہوگی۔ تمام سیاسی جماعتوں کو ملک کے بارے میں سوچنا چاہیے۔ پی ٹی آئی کو کرش کرنا ملکی سیاست کے لیے ٹھیک نہیں۔شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ تحریک لبیک اور عوامی تحریک پرپابندی لگا کر کیا حاصل کرلیا جو اس وقت پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا سوچ رہے ہیں۔ اس بات کو رد کرنے کے لیے پیپلز پارٹی اور مولانا فضل الرحمن کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ محمود اچکزئی کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے اس کی مخالفت کی۔ میری گزارش ہے کہ مجھے عمران خان سے ملاقات کا موقع فراہم کیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔