Friday, December 27, 2024
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی دھرنا سنگجانی نہ ہونے کے ذمہ دار عمران خان ہیں، شیر افضل مروت

پی ٹی آئی دھرنا سنگجانی نہ ہونے کے ذمہ دار عمران خان ہیں، شیر افضل مروت

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دھرنا سنگجانی نہ جانے کے ذمہ دار عمران خان ہیں۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے بتایا کہ بیرسٹر گوہر نے عمران خان کو سنگجانی پر دھرنا دینے کی حکومتی پیشکش سے آگاہ کیا مگر وہ سنگجانی میں دھرنے پر راضی نہیں ہوئے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ ابتدائی فیصلہ یہی تھا کہ ڈی چوک ہی جانا ہے۔ علی امین گنڈاپور تو 26 نمبر چونگی سے بھی آگے نہیں جانا چاہتے تھے، وہ پریشان تھے، ڈی چوک نہیں جانا چاہتے تھے، علی امین گنڈاپور دو بار بشریٰ بی بی کی گاڑی میں بھی گئے، مگر ان کی بشریٰ بی بی سے تکرار کا مجھے علم نہیں۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ قائدین کے کنٹینر کی بجلی کاٹی گئی، ان کے پاس ٹیکنیکل لوگ بھی نہیں تھے جو کنٹینر کو ریپئر کر دیتے، میں نے بھی دیکھا کہ وہاں کسی کی ڈیوٹی نہیں لگائی گئی تھی کہ کارکنوں کو کیا ہدایات دینی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔