Thursday, December 26, 2024
ہومبریکنگ نیوزسپریم کورٹ کا ٹیکس مقدمات کو جلد نمٹانے کا فیصلہ،چیف جسٹس کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس

سپریم کورٹ کا ٹیکس مقدمات کو جلد نمٹانے کا فیصلہ،چیف جسٹس کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس

اسلام آباد(آئی پی ایس )سپریم کورٹ نے ٹیکس مقدمات کے التوا کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے انہیں جلد نمٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔مطابق انصاف کے حصول اور عدالتی اصلاحات کے حوالے سے دو اجلاس چیف جسٹس یحیی آفریدی کی زیر صدارت منعقد ہوئے جس میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس بلال حسن نے شرکت کی۔

اجلاس کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں مشہور ڈویلپمنٹ ایکسپرٹ شیرشاہ بھی شریک ہوئے، اجلاس میں جدید ٹیکنالوجی، کیسز کے حوالے سے بہتری لانے کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں صلاحیت بڑھانے کیلئے تربیت کرنے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحیی آفریدی نے دوسرے اجلاس میں بھی سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات پر غور کیا، اجلاس میں ایف بی آر کی قانونی ٹیم نے بھی شرکت کی، اجلاس میں ٹیکس مقدمات اور قاضی ان کو نمٹانے کے حوالے سے غور کیا گیا اور طے کیا گیا کہ ٹیکس مقدمات سے متعلق التوا کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہیے۔ دریں اثنا بار کے نمائندگان نے اس بارے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔