اسلام آباد:رینجرز اہلکاروں پرشرپسندوں کے حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ شرپسندوں نے نام نہاد احتجاج کی آڑ میں رینجرزاہلکاروں کو کچل ڈالا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ 26 نومبرکی رات 2 بجکر 44 منٹ پررونما ہوا، رینجرز کے 3 اہلکارشہید اور 3 شدید زخمی ہوئے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ بھی شرپسندوں کی منظم اور سوچی سمجھی حکمت عملی کے تحت کیا گیا، جسکوسی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح دیکھا جا سکتا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پرواقع کوحقائق کے برعکس توڑ مروڑکرجھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، اس سے قبل بھی پرتشدد مظاہرین کی متعدد ویڈیوز منظرِ عام پر آچکی ہیں۔
اسلام آباد میں شر پسندوں نے رینجرزاہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی، 3 شہید، فوج تعینات، دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیجز کے ذریعے شر پسندوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، واقع میں ملوث شرپسندوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لاکر قرار واقعی سزا دی جائے گی۔
رینجرز اہلکاروں پرشرپسندوں کے حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔