Friday, December 27, 2024
ہومبریکنگ نیوزجناح ہاؤس حملہ کیس: عمر ایوب کو انسداد دہشتگردی عدالت سے ریلیف مل گیا

جناح ہاؤس حملہ کیس: عمر ایوب کو انسداد دہشتگردی عدالت سے ریلیف مل گیا

لاہور:لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملے کے مقدمے میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 7 دسمبر تک توسیع کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے جناح ہاؤس حملے سمیت 3 جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما قومی اسمبلی عمر ایوب کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
درخواست گزار کا مؤقف کہ اسے سیاسی بنیادوں پر جلاؤ گھیراؤ کے تین مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے، عدالت عبوری ضمانتیں منظور کرے۔
دوران سماعت عمر ایوب کے وکیل نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ راستے بند ہونے کے باعث عمر ایوب عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے، استدعا ہے کہ عمر ایوب کو ایک پیشی کے لیے استثنیٰ دیا جائے۔
عدالت نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی اور عبوری ضمانت میں 7 دسمبر تک توسیع کر دی۔
یاد رہے کہ عمر ایوب کے خلاف تھانہ گلبرگ ،سرور روڑ اور شادمان پولیس نے مقدمات درج کر رکھے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔