Thursday, December 26, 2024
ہومپاکستانحکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید تین دن کی توسیع کر دی

حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید تین دن کی توسیع کر دی

لاہور(آئی پی ایس )سکیورٹی خطرات کے پیش نظر حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کر دی۔محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت پنجاب نے منگل 26 نومبر سے جمعرات 28 نومبر تک دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کی ہے، پنجاب میں 3 دن کیلئے ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد ہوگی۔محکمہ داخلہ کے مطابق دفعہ 144 میں توسیع کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا، سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی جلوس دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کی سفارش پر گزشتہ 3 دنوں سے پنجاب میں دفعہ 144 نافذ ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔