Friday, December 27, 2024
ہومبریکنگ نیوزسکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 مختلف کارروائیاں، 3 خوارجی جہنم واصل

سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 مختلف کارروائیاں، 3 خوارجی جہنم واصل

راولپنڈی(آئی پی ایس ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں 2 الگ الگ آپریشنز کے دوران 3 خوارجیوں کو جہنم واصل کر دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع خیبر کے علاقہ باڑہ میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی گئی، فائرنگ کے تبادلے میں حق یار آفریدی عرف خیبرے اور گل جان جہنم واصل ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ایک خارجی ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے اور سرحدوں کے تحفظ کیلئے پرعزم ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔