Friday, December 27, 2024
ہومپاکستانکل ایک گھریلو خاتون نے پاکستان کے دوست ملک پر حملہ کیا، مریم نواز

کل ایک گھریلو خاتون نے پاکستان کے دوست ملک پر حملہ کیا، مریم نواز

تونسہ شریف(آئی پی اس )وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ کل ایک گھریلو خاتون جس کا سیاست سے تعلق نہیں اس نے دوست ملک پر حملہ کیا، انہوں نے پاکستان کے محسن ملک پر حملہ کیا۔
کچھی کینال کی بحالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ کچھی کینال کی بحالی میرے لییخوشی کا دن ہے، مجھے خوشی ہے نوازشریف دور میں اس منصوبے کا آغاز ہوا، کچھی کینال کے پانی سے بلوچستان کی زمینیں آباد ہوں گی۔مریم نواز نے کہا کہ دشمن انتظار میں بیٹھے تھے کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے، اب ہر روز اچھی خبر آ رہی ہے، سٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اور مہنگائی کم ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب بھی ملک میں ترقی آتی ہے،(ن)لیگ کی حکومت ہوتی ہے، دھرنوں، احتجاج کی کال بار بار ناکام ہو رہی ہے، پی ٹی آئی دور میں دوست ممالک کو ناراض کیا گیا، شہباز شریف کی قیادت میں سفارتی سطح پر کامیابیاں مل رہی ہیں۔وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ آج بھی فارن پالیسی پر حملے ہو رہے ہیں، ایسے وقت میں حملے جب پاکستان ترقی کر رہا ہے، ان کا ایجنڈا بڑا خطرناک ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ پاکستان پر حملے کوئی خارجی نہیں خیبرپختونخوا حکومت کر رہی ہے، پنجاب پولیس کے جوانوں کے سر دہشت گرد نہیں خیبرپختونخوا کی حکومت پھاڑ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے تو سنا تھا صوبوں کے درمیان ہم آہنگی ہونی چاہئے، جس ملک میں ایک صوبہ دوسرے صوبے پر چڑھائی کرے وہاں سرمایہ کاری کیسے آئے گی۔وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ پہلے انہوں نے کہا امریکا نے نکالا، اب ان کے جلسوں میں امریکا کے جھنڈے نظر آتے ہیں، آپ کو کسی ملک نے نہیں پاکستان کی پارلیمنٹ نے نکالا، آپ پہلے وزیراعظم تھے جس کو آئینی طریقے سے نکالا گیا۔مریم نواز نے کہا کہ کہتے ہیں جلسہ کرنے دیں کچھ نہیں کریں گے، آپ نومئی کر چکے ہیں، شہباز شریف اور میں جانتی ہوں پنجاب کے عوام کا فتنہ، دہشت گردی سے کیسے دفاع کرنا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔