Thursday, December 26, 2024
ہومپاکستانہفتہ وار مہنگائی 0.67فیصد اضافے کے ساتھ سالانہ 4.92فیصد ریکارڈ

ہفتہ وار مہنگائی 0.67فیصد اضافے کے ساتھ سالانہ 4.92فیصد ریکارڈ

اسلام آباد (آئی پی ایس )ملک میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روزمرہ استعمال کے 11اشیا کی قیمتوں میں کمی ،23کی قیمتوں میں استحکام اور 17کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا۔مجموعی طور پر ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر0 اعشاریہ67فیصد اور سالانہ بنیادوں پر4اعشاریہ92فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

پاکستان ادارہ شماریات کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ بارے ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 21نومبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں روزمرہ استعمال کے 11اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 23کی قیمتوں میں استحکام رہا اس کے برعکس 17کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا۔گزشتہ ہفتہ کے دوران چکن کی قیمت میں 2اعشاریہ97فیصد، دال چنا 1اعشاریہ 70فیصد، ایل پی جی 0اعشاریہ80فیصد، دال مسور0اعشاریہ62فیصد، ٹوٹا باسمتی چاول 0اعشاریہ40فیصد، چینی 0اعشاریہ27 فیصد، آٹا0اعشاریہ25فیصد، دال ماش 0اعشاریہ23فیصد اور اری چاول کی قیمت میں 0اعشاریہ22فیصدکی کمی ہوئی۔لیڈیز سینڈل کی قیمت میں 55اعشاریہ62فیصد، ٹماٹر20اعشاریہ72فیصد، آلو3اعشاریہ81فیصد، لہسن 3اعشاریہ42فیصد، انڈے 3 اعشاریہ 16فیصد، ایک کلو بناسپتی گھی 2اعشاریہ30فیصد، ڈھائی کلو بناسپتی گھی 1اعشاریہ73فیصد، سرسوں کا تیل 1اعشاریہ28
فیصد اور پیاز کی قیمت میں 0اعشاریہ98فیصد کا اضافہ ہوا۔سب سے کم یعنی 17732روپے ماہوار آمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0اعشاریہ91فیصدکا اضافہ ہوا۔17733روپے سے لیکر22888روپے، 22889روپے سے لیکر29517روپے، 29518روپے سے لیکر44175روپے اوراس سے زیادہ ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 0اعشاریہ85، 0اعشاریہ72فیصد، 0اعشاریہ70فیصد اور0اعشاریہ61فیصدکااضافہ ہوا۔صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ کاتعین ملک کے 17بڑے شہروں کی 50مارکیٹوں میں 51ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی بیشی کی بنیادپرکیاجاتاہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔