Thursday, December 26, 2024
ہومبریکنگ نیوزسردیوں کی چھٹیوں کے بعد سکولوں کے بچوں کو پک اینڈ ڈراپ دینے کا حکم

سردیوں کی چھٹیوں کے بعد سکولوں کے بچوں کو پک اینڈ ڈراپ دینے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے سردیوں کی چھٹیوں کے بعد تمام سکولوں کو بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کے لئے ٹرانسپورٹ دینے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک کیلئے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔
دوران سماعت عدالت نے ریمارکس میں کہا سکولوں کے بچے سکولز کی جانب سے فراہم کی گئی ٹرانسپورٹ پر سکول آئیں، جو سکول انتظامیہ احکامات کو نہیں مانے گی اسے سیل کر دیا جائے، کوئی سکول والدین کو لکھ کر نا بھیجے کہ ہم بچوں کے ذمہ داری نہیں لیں گے۔
لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ ٹرانسپورٹ حکام گاڑیوں کی فٹنس سے متعلق پندرہ دنوں میں پالیسی بنا کر پیش کریں، محکمہ ٹرانسپورٹ ہر تین ماہ بعد گاڑیوں کی انسپکشن کرے اور گاڑیوں کو فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کرے، محکمہ ٹرانسپورٹ کے پاس تمام پبلک اور پرائیویٹ بسوں کا ڈیٹا ہونا چاہئے۔
لاہور ہائیکورٹ نے تین سالہ بچی امل سکھیرا کو گاڑیوں کی فٹنس چیک کرنے والی موبائل یونٹس کا افتتاح کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کارروائی منگل کے روز تک ملتوی کر دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔