Friday, November 22, 2024
ہومپاکستانپاکستان کا پہلا لانگ رینج تھری ڈی سرویلنس ریڈار لانچ

پاکستان کا پہلا لانگ رینج تھری ڈی سرویلنس ریڈار لانچ

اسلام آباد/کراچی (آئی پی ایس )پاکستان کا بنایا جانے والا پہلا نجی لانگ رینج تھری ڈی سرویلنس ریڈار بھی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 پیش کر دیا گیا۔ ریڈار کی رینج 350کلومیٹر ہے۔ منتظم اویس روف نے کہا ہے کہ یہ ریڈار فضائی نگرانی میں ایک بریک تھرو ثابت ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کامیابی سے جاری ہے۔ نمائش میں پاکستانی ریڈار بھی پیش کر دیا گیا۔ 350 کلومیٹر رینج رکھنے والا پاکستان کا پہلا لانگ رینج تھری ڈی سرویلنس ریڈار ہے۔ منتظمین کے مطابق یہ ریڈار این آر ٹی سی اور بلیو سرج کے تعاون سے بنا ہے اور پہلی دفعہ آئیڈیاز میں پیش کیا گیا ہے۔ یہ پاکستان کے کمپری ہینسو ایئر ڈیفنس میں گریٹ بریک تھرو بنے گا۔

ریڈار کو بلیو سرج پرائیویٹ لمیٹڈ نے بنایا اور چار سال سے اس منصوبے پر کام جاری تھا بالآخر پاکستان نے اس شعبے میں خود مختاری حاصل کرلی، اس ریڈار سے نہ صرف پاکستان کی فورسز مستفید ہوں گی بلکہ غیر ملکی مندوبین نے بھی اس میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ اس موقع پر ریڈار دیکھنے والے ماہرین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ریڈار کی تعریف کرتے ہوئے اسے دفاعی شعبے میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔