اسلام آباد (آئی پی ایس )شہر اقتدار پر ممکنہ حملے کا خدشہ ،اسلام آباد پولیس نے پنجاب اور سندھ پولیس سے مدد مانگ لی ،پنجاب پولیس سے 2ڈی آئی جیز اور 10 ڈی پی اوز اسلام آباد میں ڈیوٹی کرینگے، 4ہزار رینجرز اہلکاروں کے ہمراہ 5 ہزار ایف سی کے اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔
ذرائع کے مطابق رینجرز اینٹی رائیٹس کٹس کے ہمراہ ڈیوٹی دیں گے ،پنجاب کے 10ڈی پی اوز پانچ پانچ سو اہلکاروں کے ہمراہ طلب کئے گئے ہیں،سندھ اور پنجاب کانسٹیبلری کے بھی دو دو ہزار اہلکار مانگے گئے ہیں،ایف سی اور پنجاب پولیس کے جوان اینٹی رائٹس کیٹ کے ہمراہ ڈیوٹی کرینگے۔