Thursday, November 21, 2024
ہومپاکستانکسی کو احتجاج کی آڑ میں انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ایپکس کمیٹی اجلاس میں فیصلہ

کسی کو احتجاج کی آڑ میں انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ایپکس کمیٹی اجلاس میں فیصلہ

اسلام آباد (آئی پی ایس )ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کیلئے علاقائی ممالک کیساتھ فعال سفارتکاری پر بھی زوردیا جائے، غیر ملکیوں خصوصا چینی باشندوں کی سیکیورٹی کو مزید فول پروف بنانے کے عزم کا اظہارکیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت مرکزی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں وزرائے اعلی،وفاقی وزرا چیف سیکرٹریز، عسکری حکام اور دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کے مطابق اپیکس کمیٹی نے دہشت گردی کی لعنت کے خلاف اتحاد پر زور دیا ہے، فورم نے ہر قسم کی انتہا پسندی کو سختی سے کچلنے پر اتفاق کیا دہشتگردوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کیلئے علاقائی ممالک کیساتھ فعال سفارتکاری پر بھی زوردیا گیا۔اجلاس کے دوران فورم نے عزم کرتے ہوئے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو دہشتگردی سے نجات کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران فورم کے تمام شرکا کو غیرملکیوں خصوصا چینی باشندوں کے تحفظ کیلئے حفاظتی اقدامات پربریفنگ دی گئی، بریفنگ کے بعد غیر ملکیوں خصوصا چینی باشندوں کی سیکیورٹی کو مزید فول پروف بنانے کے عزم کا اظہارکیا۔اجلاس کے شرکا نے رائے دی کہ اپیکس کمیٹی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھ مضبوط کرنا ناگزیز قرار دے دیا،ڈیجیٹل دہشتگردوں سے بھی سختی سے نمٹنا ہوگا جعلی خبروں اور غلط معلومات کے پھیلا کا تدارک کرنا ہو گاملکی سلامتی اور معاشی استحکام کے لئے یکسوئی کے ساتھ آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ۔
مرکزی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فوجی جوانوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں، سیکیورٹی فورسز نے ایسی کامیابیاں بھی حاصل کیں جن کی کوئی نظیر نہیں ملتی، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ ساتھ تمام اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔
وزیراعظم نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کو ضروری آلات اور وسائل فراہم کرنیکا عزم کیا اور کہا ہے کہ ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کی حفاظت کیلئے دہشتگردی کے خلاف لڑنا ہی ہوگی،وزیراعظم کا ٹھوس نتائج حاصل کرنے اور طویل مدتی استحکام کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے ،اداروں کے درمیان زیادہ سے زیادہ ہم آہنگی کی ضروری ہے ۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فورم نے وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں کو محفوظ بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے،کسی کو احتجاج کی آڑ میں انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اجلاس میں ملک کی داخلی سلامتی کو ہر حال میں یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔