Friday, December 27, 2024
ہومپاکستانایتھوپین سفیر جمال بکر عبداللہ کی گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات ،باہمی تعاون کو فروغ دینے پر گفتگو

ایتھوپین سفیر جمال بکر عبداللہ کی گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات ،باہمی تعاون کو فروغ دینے پر گفتگو

کراچی (سب نیوز)ایتھوپیا کے سفیر جمال بکر عبداللہ کی گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ساتھ گورنر ہاوس میں ملاقات ،ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا،دونوں فریقین نے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت کی ،ایتھوپیا کے سفیر نے ایتھوپیااور پاکستان کے درمیان ہوا بازی،تجارت اور ٹیکنالوجی کے شعبہ میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔

ایتھوپیا کے سفیر نے گورنر سندھ کوآئیڈیاز2024کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی ۔ایتھوپیا کے سفیر نے گورنر سندھ کے نوجوانوں کی ترقی کے لیے اقدامات کو سراہا۔گورنر سندھ نے ایتھوپیا کے سفیر کو نوجوانوں کی فلاح کے لیے لیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔گورنر سندھ نے کہا کہ حکومت پاکستان لک افریقہ اور انگیج افریقہ پالیسی پر کاربند ہے ۔حکومت پاکستان ایتھوپیا کے ساتھ معیشت، صحت، تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی جیسے متعدد شعبوں میں مضبوط دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔