Sunday, December 8, 2024
ہومپاکستانموٹر وے پر توڑ پھوڑ کیس ،وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری

موٹر وے پر توڑ پھوڑ کیس ،وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور (آئی پی ایس )انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں رنگ روڈ لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت ہوئی ہے، پی ٹی آئی رہنما اوروزیراعلی خیبر پختون خواہ علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں کیس کی سماعت کے دوران تھانہ مناواں لاہور کے مقدمے میں تفتیشی افسر نے وارنٹ عدالت سے گرفتاری کی استدعا کی تھی۔تھانہ مناواں کے تفتیشی افسرکے وارنٹ گرفتاری کی استدعا پر انسداد دہشت گردی عدالت نے مقدمہ میں علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں ۔
تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم مقدمہ میں تفتیش کیلئے پیش نہیں ہوا ہے، وارنٹ گرفتاری جاری کیئے جائیں،عدالت کے ایڈمن جج منظرعلی گل نے وارنٹ جاری کیے ہیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔