Tuesday, February 24, 2026
ہومپاکستاننواز شریف کو مودی کا خصوصی پیغام پہنچ گیا، ڈاکٹرشہباز گل

نواز شریف کو مودی کا خصوصی پیغام پہنچ گیا، ڈاکٹرشہباز گل

اسلام آباد، وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ مودی، جندال سے قربت، مودی اور اسرائیل سے ملکر عمران خان کے فون ہیک کرنے کی کوشش، انڈیا میں بیٹھ کر پاکستانی فوج کے خلاف ہرزہ سرائی، ڈان لیکس اور یہ تازہ ڈویلپمنٹ ریاست پاکستان کو گندی گالی دینے والے شخص سے ملاقات،کیا ان سب سے واضح نہیں ہو جاتا کہ نواز شریف کا ایجنڈا کیا ہے؟باوثوق زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس ملاقات میں مسٹر محب میاں نواز کے لئے مودی کا خاص پیغام لائے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے الیکشن کے نتائج کو متنازعہ بنایا جائے گا تا کہ آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے الیکشنوں کو ایک سا دیکھایا جائے۔میاں-محب-مودی ، ملاقات اسی منافقانہ ایجنڈا پر ہوئی ہے،پاکستان کو گالی دینے والے شخص کی اور نواز شریف کی”باہمی دلچسپی” کے اموراسکے علاوہ ہو بھی کیا سکتے ہیں۔شہباز گل نے کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے قوم اور فوج اسکے چپے چپے کی محافظ ہے،پاک فوج کے خلاف زہر اگلنے اور مودی سے جھپیاں ڈالنے والے شخص کو ایک بار پھر کشمیریوں کے جذبات سے نہیں کھیلنے دیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔