Friday, December 27, 2024
ہومدنیااسرائیل کی بیروت کے جنوبی مضافات پر بدترین بمباری، 78 لبنانی شہید

اسرائیل کی بیروت کے جنوبی مضافات پر بدترین بمباری، 78 لبنانی شہید

بیروت: اسرائیلی فورسز کے لبنان پر حملے جاری رہے، مختلف علاقوں میں بدترین بمباری کی گئی۔
اسرائیلی فورسز کی بیروت کے جنوبی مضافات میں گولہ باری سے مزید 78 لبنانی شہید جبکہ 122 سے زائد زخمی ہوگئے، لبنان میں شہدا کی مجموعی تعداد 3 ہزار 445 ہوگئی، 14 ہزار 599 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
جنوبی لبنان میں حزب اللہ سے جھڑپوں میں 6 اسرائیلی فوجی جہنم واصل ہوگئے، اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں اپنے 6 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کر لیا، روس، مصر نے لبنان اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔