Tuesday, February 24, 2026
ہومپاکستانآئی جی پنجاب نے غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی بہتر بنانے کے لیے نیا سافٹ وئیر تیار کرنے کا حکم دے دیا

آئی جی پنجاب نے غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی بہتر بنانے کے لیے نیا سافٹ وئیر تیار کرنے کا حکم دے دیا

لاہور،آئی جی پنجاب انعام غنی نے غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی بہتر بنانے کے لیے نیا سافٹ وئیر تیار کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے کہا پاکستان آنے اور جانے والے تمام غیر ملکیوں بالخصوص چینی شہریوں کا ریکارڈ موجود ہونا چاہیے۔انعام غنی نے کہا کہ سافٹ وئیرکی تیاری میں ائیر پورٹس چائینز ڈیسک اور ایف آئی اے سے بھی معاونت حاصل کی جائے۔انعام غنی نے مزید کہا کہ پیپرلیس ورکنگ سسٹم 10 روز میں اورگمشدہ بچوں سے متعلق ایپ دو ہفتوں میں لانچ کردی جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔