Monday, February 23, 2026
ہومپاکستانکورونا کے وار جاری، مزید 32 افراد جان سے گئے، 24 گھنٹے میں 1841 نئے مریض

کورونا کے وار جاری، مزید 32 افراد جان سے گئے، 24 گھنٹے میں 1841 نئے مریض

اسلام آباد، ملک میں کورونا وائرس سے مزید32 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 22 ہزار 971 ہوگئی جبکہ کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ ایک ہزار 875 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 841 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 52 ہزار 153، سندھ میں 3 لاکھ 63 ہزار 101، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 41 ہزار 495، بلوچستان میں 29 ہزار 451، گلگت بلتستان میں 7 ہزار 639، اسلام آباد میں 85 ہزار 351 جبکہ آزاد کشمیر میں 22 ہزار 685 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 56 لاکھ 22 ہزار 535 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 636 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 24 ہزار 782 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 551 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 32 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہزار 971 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 924، سندھ میں 5 ہزار 793، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 411، اسلام آباد میں 790، بلوچستان میں 322، گلگت بلتستان میں 122 اور آزاد کشمیر میں 609 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔