Thursday, December 26, 2024
ہومبریکنگ نیوزجنرل ساحر شمشاد کا قطرکا دورہ ، قطر کے نائب وزیراعظم ، وزیر دفاع اور فوجی سربراہ سے ملاقات

جنرل ساحر شمشاد کا قطرکا دورہ ، قطر کے نائب وزیراعظم ، وزیر دفاع اور فوجی سربراہ سے ملاقات

دوحہ (سب نیوز )آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے قطرکا دورہ کیانائب وزیراعظم شیخ سعود بن عبدالرحمان ، قطر کے وزیر دفاع اور فوجی سربراہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کی قطری سیاسی اور وفی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں خطے کی صورتحال اور باہمی تعاون بڑھانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نیپاک قطر دیرینہ تعلقات پر روشنی ڈالی ہے قطر کے دفاع اورسیکیورٹی کیلئے فوجی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ قطر کی قیادت نے خطے میں استحکام کیلئے پاکستان کی مثبت کردارکی تعریف کی ہے دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کی قربانیوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے مسلح افواج کے ہیڈکوارٹرز آمد پر جنرل ساحر شمشاد کو قطری فوجی دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔