اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی حکومت نے ایف بی آر کے ٹرانسفارمیشن پلان پر عمل درآمد کے لیے آرڈیننس لانے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق آرڈیننس کا مسودہ منظوری کیلیے وزیراعظم سیکریٹریٹ کوارسال کر دیا گیا ہے ، مقصد انفورسمنٹ کے ذریعے ٹیکس قوانین پر عمل کرانا ہے۔ مجوزہ قانون سے صوبائی حکومتوں کوبھی اضافی اختیارات دیے جائیں گے،غیرقانونی یاجعلی سگریٹس کی فروخت روکنے کے لیے صوبائی انتظامیہ کی مددلی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ صوبائی سطح پر ٹیکس قوانین کے نفاذ کا نظام سخت کیا جائے گا جبکہ نئے قانون سے ٹیکس ریونیو میں بھی اضافہ متوقع ہے۔
حکومت کا ایف بی آر کے ٹرانسفارمیشن پلان پر عمل درآمد کیلئے آرڈیننس لانے کا فیصلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔