ہومپاکستانوزیراعظم شہبازشریف 2روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے

وزیراعظم شہبازشریف 2روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے

اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف مشرق وسطی کی صورتحال پر کانفرنس میں شرکت کریں گے، مشرق وسطی کی صورتحال پرغور کیلئے سعودی عرب کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض پہنچیں گے، کل عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں فلسطین، لبنان سمیت خطے کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، اسلامی ممالک کے رہنما مشرق وسطی کی صورتحال پر تجاویز دیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔