Tuesday, July 1, 2025
ہوماسلام آبادسی ڈی اے میں اعلی سطح پر تقرر و تبادلے ،گریڈ18اور 19 کے 8افسران تبدیل

سی ڈی اے میں اعلی سطح پر تقرر و تبادلے ،گریڈ18اور 19 کے 8افسران تبدیل

اسلام آباد ،وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) میں اعلی سطح پر تقرر و تبادلے ،گریڈ18اور 19 کے 8افسران تبدیل کر دیئے گئے ، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تعیناتی کے انتظار میں گریڈ 19کے افسر محمد افنان عالم کو ڈائریکٹر لینڈ و بحالی تعینات کر دیا گیا ہے ، ڈائریکٹر لینڈ و بحالی شفیع محمد مروت کو ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول زون تھری تعینات کر دیا گیا ہے ، وقاص فرید کو ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول ٹو کے عہدے سے ہٹا کر ڈائریکٹر روڈ سائوتھ تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ وقاص فرید ڈائریکٹر آئی پندرہ کا اضافی چارج بھی سونپا گیا ہے ،تعیناتی کے منتظر گریڈ 19کے افسر خالد محمود آصف کو ڈائریکٹر اسپیشل پراجیکٹ ، ڈائریکٹر روڈ سائوتھ طاہر محمود کو عہدے سے ہٹا کر ڈائریکٹر ورکس تعینات کر دیا گیا ہے ، ڈائریکٹر ورکس خالد نواز کو ڈائریکٹر بری امام کمپلیکس تعینات کر دیا گیا ہے ، ڈائریکٹر سیکٹر ڈویلپمنٹ ناصر جمال بٹ کو ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول زون ٹو جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر زون ون کاشف آفریدی کو ڈائریکٹر سیکٹر ڈویلپمنٹ تعینات کر دیا گیا ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔