پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) احتجاج کے معاملات پر کشمکش کا شکار ہے جس کے باعث پی ٹی آئی نے ملک بھر میں احتجاج کا فیصلہ منسوخ کر دیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق اعلان کردہ تمام جلسے اور احتجاجی مظاہرے منسوخ کیے جانے کا امکان ہے، 8 تاریخ کو پشاور میں ہونے والا جلسہ بھی منسوخ کر دیا گیا ہے جبکہ گرفتاریوں اور دیگرمسائل سے بچنے کے لیے نئی حکمت عملی اختیار کی جائیگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسے کی جگہ صوابی کے مقام پر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا، دھرنا کم سے کم تین روز تک جاری رہے گا، دھرنے میں ملک بھر سے ورکرز اور رہنما شرکت کریں گے، دھرنے سے ہر روز مرکزی و صوبائی قائدین خطاب کریں گے۔
پارٹی رہنماؤں نے تصدیق کی ہے کہ دھرنے کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے، دھرنے کے لئے 10 تاریخ کے بعد کسی موزوں دن کا انتخاب کیا جائے گا، دھرنا صوابی قیام و طعام کے مقام پر دیا جائے گا۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن نے کہا ہے کہ پوری پارٹی یکجا ہے، 8نومبرکی احتجاجی تحریک فائنل ہے۔
نجی ٹی وی پروگرام میںا ظہار خیال کرتے ہوئے رؤف حسن کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کے دوران لوگوں سےزبردستی ووٹ لیےگئے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری پوری پارٹی یکجا ہے، آٹھ نومبر سے ہماری احتجاجی تحریک شروع ہو گی، جلسہ پشاور نہیں اب صوابی میں ہوگا، احتجاجی تحریک کا مقصد بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، ہم نےپرامن عوامی تحریک شروع کرنی ہے۔
رؤف حسن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کےخلاف جعلی مقدمات بنائےگئے، آئین وقانون کےمطابق جدوجہد کرکے عمران خان کو باہر نکالنا ہے، قاضی فائزعیسیٰ کے بعد عدلیہ میں تبدیلی آئی ہے، اب فیصلےانصاف کےمطابق ہوں گے۔
رہنما تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سےرابطوں کو بڑھائیں گے، شیرافضل مروت نےایسی گفتگو پہلی دفعہ نہیں کی، شیرافضل مروت کی گفتگو پر بات نہیں کروں گا۔
پی ٹی آئی کشمکش کا شکار، ملک بھر میں احتجاج کا فیصلہ منسوخ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔