Thursday, November 7, 2024
ہومبریکنگ نیوزوزیر اعلی کے پی کی احتجاجی پالیسی پر تحفظا ت ،سلمان اکرم راجہ کی پی ٹی آئی اراکین پنجاب اسمبلی سے ملاقات کی اندورنی کہانی سامنے آگئی

وزیر اعلی کے پی کی احتجاجی پالیسی پر تحفظا ت ،سلمان اکرم راجہ کی پی ٹی آئی اراکین پنجاب اسمبلی سے ملاقات کی اندورنی کہانی سامنے آگئی

لاہور (سب نیوز ) گزشتہ روز سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کی اراکین پنجاب اسمبلی سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔پنجاب کے اراکین اسمبلی کا خیبرپختونخوا کے رہنماں کی جانب سے مداخلت کا شکوہ کیا اور کہا کہ شیر افضل مروت اور علی امین گنڈاپور نے مشاورت کے بغیر احتجاج کی کال دی تھی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں اراکین اسمبلی نے سلمان اکرم راجہ کو پنجاب کی سیاسی باگ ڈور سنبھالنے کی درخواست کی۔سلمان اکرم راجہ نے مسائل حل کروانے کی یقین دہانی کروائی ۔ اجلاس میں اراکین اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر پر اعتماد کا اظہار کیا۔اراکین اسمبلی نے ملک احمد خان بھچر کی کارکردگی کو سراہا اور لاہور کی تنظیم کے غیر فعال ہونے کا بھی ذکر کیا۔ اراکین اسمبلی نے لاہور تنظیم بارے جلد فیصلہ کرنے کی درخواست کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔