سزا ورک پلیس ہراسمنٹ قانون 2010 کے تحت سنائی گئی، پانچ لاکھ روپے متاثرہ خاتون اور پانچ لاکھ روپے سرکاری خزانے میں جمع کرانے کا حکم، ایئر یونیورسٹی کی مجاز اتھارٹی کو 14 دن کے اندر عمل درآمد کرنے کا حکم، ایئر یونیورسٹی سزا پر عملدرآمد کراکر رپورٹ بارہ نومبر کو وفاقی سیکریٹریٹ میں جمع کرانے کی پابند
رجسٹرار ایئر یونیورسٹی عبدالوہاب موتلہ اس وقت برطانیہ میں موجود ہیں، ایئر یونیورسٹی ذرائع
وفاقی محتسب سیکریٹریٹ ایک خودمختار نیم عدالتی قانونی ادارہ ہے جو خواتین کو کام کی جگہ پر ہرسانی سے بچانے کیلیے 2010 میں متعارف کرائے گئے قانون کے تحت قائم کیا گیا تھا، اس ادارے کا بنیادی مقصد افراد کو کام کی جگہ پر ہراسانی سے بچانا ہے۔